Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کےلیےعمرہ اجازت ناموں کا اجرا جاری ہے: وزارت حج

اس سال عازمین حج  کی تعداد میں بھی اضافہ کیاجائے گا۔(فوٹو، ٹوئٹر)
 وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کےلیےعمرہ بکنگ جاری ہے۔ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ بکنگ نہیں مل رہی۔
سبق نیوز نے وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری کی گئی وضاحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ رمضان  کے دوران پیشگی عمرہ بکنگ کرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس حوالے سے اعتمرنا اور توکلنا ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ کےلیے پیشگی بکنگ کی جاسکتی ہے۔
وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا تھا کہ اس سال عازمین حج  کی تعداد میں بھی اضافہ کیاجائے گا۔
واضح رہے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظرعمرہ کی ادائیگی کےلیے وزارت حج کی جانب سے اعتمرنا اور توکلنا ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ کی شرط موجود ہے۔
 پرمٹ کے بغیر کسی کوعمرہ کی ادائیگی کے اجازت نہیں ہے۔ عمرہ پرمٹ کا اجرا مفت ہوتا ہے جس کی کوئی فیس  نہیں ہوتی۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے حوالے سے ضوابط میں کی جانے والی نرمی  اورسماجی فاصلے کی پابندی کے خاتمے کے بعد حرمین شریفین میں مکمل گنجائش کے ساتھ لوگوں کو آنے کی اجازت ہے۔
ماہ رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کو منظم رکھنے کےلیے عمرہ پرمٹ کا اجرا اور بکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد ابھی سے عمرہ کی بکنگ کراسکتے ہیں۔

شیئر: