Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنسل مہتہ نیشنل ایورڈ نہ ملنے پر مایوس

  ممبئی ...بالی ووڈ ڈائریکٹر ہنسل مہتہ اپنی فلم علی گڑھ کو نیشنل ایوارڈ نہ ملنے سے مایوس ہیں۔ ہنسل مہتہ کی فلم علی گڑھ اتر پردیش کے علی گڑھ شہر کے پس منظر پر مبنی تھی جس میں منوج باجپئی اور راج کمار راو¿ نے اہم کردار نبھایا تھا۔ ہنسل کو اپنی فلم علی گڑھ کے لئے کافی امیدیں تھیں۔ نیشنل ایورڈز کی فہرست میں اپنی فلم علی گڑھ کا نام دیکھ کر مایوس ہو گئے ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ہنسل نے لکھا مجھ سے لوگ فون پر معلوم کر رہے ہیں، کیا میں نے فلم کو نیشنل ایورڈز کے لئے بھیجا تھا ۔ جی ہاںنیشنل ایورڈ کے لئے فلم بھیجی تھی۔ دوسرے بہت سے ساتھیوں کی طرح مجھے بھی مایوسی ہوئی ہے۔ تمام فاتحین کو مبارکباد دیتا ہوں۔جیوری کے لئے ہر سال کام مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ بہت سے لوگوں کو مایوس ہونا پڑتا ہے۔ قابل غورہے کہ علی گڑھ میں منوج باجپئی نے یونیورسٹی کے پروفیسر کا رول نبھایا تھا۔ 
 

 

شیئر: