Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کے مقابلے میں سعودی ریال، امریکی ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اور دیگر اہم کرنسیوں کی قدر میں اضافے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر کی قدر میں 22 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد تین روز میں ہونے والا مجموعی اضافہ 93 پیسے ہو گیا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ رپورٹ کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر 179.44 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قدر چھ پیسے اضافے کے ساتھ 47.82 روپے رہی، اماراتی درہم 48.85، برطانوی پاؤنڈ 233.98، عمانی ریال 466.67، بحرینی دینار 475.96، یورو 196.64، کویتی دینار کی قدر 590 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 179.4 اور قیمت فروخت 180.85، سعودی ریال کی قیمت خرید 47.2 اور قیمت فروخت 47.9، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.7 جب کہ قیمت فروخت 49.4 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں