Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیشی وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

 شاہ سلمان اور ولی عہد کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو ڈھاکا میں بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے  مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے شاہ سلمان اور ولی عہد کی جانب سے بنگلہ دیشی وزیراعظم، حکومت اور عوام کے لیے پائدار ترقی و خوشحالی اور استحکام کے حوالے سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ہے۔
بنگلہ دیشی وزیراعظم نے شاہ سلمان، ولی عہد اور سعودی عوام وحکومت کے لیے خیر سگالی کے جذبات اور نیک خواہشات پر مشتمل پیغام سعودی وزیر خارجہ کے حوالے کیے ہیں۔
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے بنگلہ دیشی وزیراعظم کے ساتھ دونوں ملکوں کے تعلقات اورمشترکہ مفادات کے حصول کے لیے تمام شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات اور متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا ہے۔

 دونوں وزرائے خارجہ  نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں( فوٹو ایس پی اے)  

اس موقع پر بنگلہ دیش میں متعین سعودی سفیر عیسی الدحیلان اور وزیرخارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی اور بنگلہ دیشی وزرائے خارجہ اور دونوں ملکوں کے دفاتر خارجہ کے اعلی عہدیداروں نے بدھ کو ڈھاکا میں مشاورتی اجلاس کیا ہے۔
اجلاس میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور بنگلہ دیشی ہم منصب ابو اکلام عبدالمومن نے اپنے وفود کی سربراہی کی۔
 سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے دوستانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے  کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
 باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ 
اس موقع پر دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ  نے متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔  
 بنگلہ دیش میں متعین سعودی سفیر عیسی الدحیلان اور سعودی وزیرخارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود شریک ہوئے۔ 

شیئر: