Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں سمندری آلودگی سے نمٹنے کے لیے مشق

سعودی نیشنل سینٹر فار انوائرمینٹل کمپلائنس نے اس کا اہتمام کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں تبوک کے علاقے میں سمندری تیل کی آلودگی سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
سعودی نیشنل سینٹر فار انوائرمینٹل کمپلائنس (این سی ای سی) کے زیر اہتمام ریسپانس7 ڈرل کا مقصد بین الاقوامی طریقوں کے مطابق شرکا کے درمیان تجربے اورعلم کا تبادلہ کرنا ہے۔
تقریب کے دوران سعودی نیشنل سینٹر فار انوائرمینٹل کمپلائنس نے 50 سے زیادہ سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر اپنے نتائج کو شیئر کیا۔
نتائج حکومتی منصوبوں اور پروگراموں کے مطابق مملکت کے پانیوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں تیاری کو یقینی بناتے ہیں۔

 سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں اور عہدیدروں نے شرکت کی( فوٹو ایس پی اے)

تقریب کا آغاز تبوک ریجن کے انڈر سیکریٹری امارات محمد الحقبانی نے کیا جس میں سعودی نیشنل سینٹر فار انوائرمینٹل کمپلائنس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرعلی الغامدی اور سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں نے شرکت کی۔
سعودی نیشنل سینٹر فار انوائرمینٹل کمپلائنس نے ایکسرسائز میں حصہ لینے والے مختلف اداروں کے ذریعے لاگو کیے گئے منصوبے،حکمت عملی اور پانی میں ان کے مختلف کرداروں کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر استعمال آلات اور ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا اور وضاحت کی۔
ریسپانس7 این سی ای سی کی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے جس کا مقصد ملک کی قومی ماحولیاتی حکمت عملی کو حاصل کرنے کے لیے سمندری آلودگی کی ہنگامی صورت حال میں تیاری کو یقینی بنانا ہے۔

تیل کے اخراج کے فرضی مقامات کی نگرانی کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا گیا(فوٹو ایس پی اے)

یہ مملکت کے پانیوں میں تیل کی آلودگی سے نمٹنے کے لیے رواں سال کی پہلی ایکسرسائز ہے۔ پچھلی ایکسرسائز ردعمل 6، گزشتہ اکتوبرمیں الشرقیہ کے علاقے میں کی گئی تھی جس میں 40 سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں کی شرکت کی تھی۔
ایکسرسائز کے دوران خلیج عرب کے پانیوں میں 90 ہزار بیرل کے حجم میں تیل کے اخراج کے فرضی مقامات کی نگرانی کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب ایکسرسائز نے پانچ اہم اور حساس مقامات کو متاثر کرنے کے مفروضے کو نافذ کیا۔

شیئر: