Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 سیریز لاہور منتقل  

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ کھیلنے کے لیے لاہور میں ہی موجود ہے۔ فائل فوٹو: اے پی
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے میچز لاہور منتقل کر دیے گئے ہیں۔
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ملک کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق بلائے گئے اجلاس کے بعد تصدیق کی کہ ’راولپنڈی میں کھیلے جانے والے چاروں میچ لاہور منتقل کر دیے گئے ہیں۔‘
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد اپوزیشن نے 25 مارچ کو جبکہ حکومت نے 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسوں کا اعلان کر رکھا ہے۔  
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز 29 مارچ سے شروع ہورہی ہے۔ سیریز میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل جبکہ ایک ٹی ٹونٹی میچ شیڈول ہے۔  
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے اردو نیوز کو بتایا کہ ‘آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو میچز کی لاہور منتقلی کے بارے پہلے سے آگاہ کر دیا تھا اور آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔‘  
واضح رہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ کھیلنے کے لیے لاہور میں ہی موجود ہے۔  
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 21 مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔ سیریز کے پہلے دو میچز ڈرا پر ختم ہوئے ہیں۔ 

 

شیئر: