Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ پورٹ پر 16 لاکھ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام 

منشیات وصول کرنے والے تین افراد کو گرفتارکیا گیا ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں زکوۃ ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے 16 لاکھ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
نشہ آور گولیاں سیاحتی بسوں میں مہارت سے چھپا کرسمگل کی جارہی تھیں۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’کسٹم افسران نے تلاشی کے دوران نشہ آور گولیوں کی موجودگی کا پتہ چلا جس  پر نشہ آور گولیاں وصول کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی‘۔

ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی(فوٹو ایس پی اے)

اتھارٹی نے بتایا کہ’ محکمہ انسداد منشیات کے تعاون سے نشہ آور گولیاں وصول کرنے والے تین افراد کو گرفتارکیا گیا ہے‘۔
بیان میں اتھارٹی نے انتباہ کیا کہ ’مملکت سے درآمدای اور برآمدی سامان کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ نشہ آور اشیا کے بدترین اثرات سے معاشرے کو بچانے کے لیے اہلکار چوبیس گھنٹے مستعدی سے ڈیوٹی دے رہے ہیں‘۔
’عوام اور مقیم غیرملکیوں کا تعاون ناگزیر ہےجس شخص کو بھی نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور اس کے کاروبار سے متعلق کسی سرگرمی کے بارے میں کوئی اطلاع ملے یا ایسا کچھ اس کے مشاہدے میں آئے تو پہلی فرصت میں سیکیورٹی رپورٹ کے لیے مختص نمبر یا ای میل پر رابطہ کریں‘۔ 
اتھارٹی نے بیان میں مزید کہا کہ اطلاع درست ثابت ہونے پر رپورٹ کرنے والے کو انعام بھی دیا جائے گا۔

شیئر: