انڈیا میں ایک عام سے گھر کی چھت اب ایک غیرمعمولی سیاحتی مقام بن چکی ہے اور وہاں لوگوں کا رش لگا رہتا ہے۔
انڈین ٹریبیون کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جالندھر شہر کے علاقے کشن پورہ میں ایک شخص نے اپنے گھر کی چھت پر پانی کی ٹنکی کے اوپر سٹیچو آف لبرٹی (مجسمۂ آزادی) نصب کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
اس شہری کا نام گرجیت سنگھ متھارو ہے جو کچھ عرصہ قبل امریکہ کے شہر نیویارک میں 26 سال گزارنے کے بعد آبائی علاقے میں لوٹے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب واپس آنے کے بعد ان کو نیویارک کافی یاد آتا تھا خصوصاً وہاں کا طرز زندگی اور مشہور یادگاریں۔
انہی کے بارے میں سوچتے ہوئے ان کے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نہ وہاں کی طرح کا ماڈل یہاں پر بھی بنایا جائے۔
انہوں نے ایک کاریگر سے رابطہ کیا اور ان کو اپنے خیال کے بارے میں بتایا، جس کے بعد اس پر کام شروع ہوا اور پھر ایک روز مجمسہ آزادی تیار ہو گیا۔
یہی نہیں، ان کی چھت پر امریکہ سے متعلق دوسری چیزیں بھی دکھائی دیتی ہیں اور لوگ اس کو ’مینی نیویارک‘ قرار دیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس کے لیے لائٹنگ کا ایسا انتظام کیا ہے کہ رات کے وقت منظر بہت شاندار دکھائی دیتا ہے۔
یہ ماڈل کافی دور سے بھی نظر آتا ہے، جس کی وجہ سے راہ گیر رک کر اس کی تصاویر بناتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے بعد تو یہ جگہ ایک سیاحتی مقام بن گئی ہے۔
VIDEO | Punjab: Gurjeet Singh Matharu, an NRI living in New York for 26 years, has installed a Statue of Liberty replica on the fourth floor of his home in Jalandhar’s Kishanpura area, drawing visitors from nearby and far away.
He said the idea came from seeing the Statue of… pic.twitter.com/7PkZaTzJFO
— Press Trust of India (@PTI_News) March 21, 2026











