کسی کتے کا گم ہونے کے بعد کئی روز یا ہفتوں بعد گھر پہنچنا اب کچھ زیادہ حیرت کا باعث نہیں رہا مگر اب کے ایسے سات کتوں کا اسکیپ پلان سامنے آیا ہے جن کو چرانے کے بعد ایک ٹرک میں کہیں لے جایا رہا تھا۔
اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ جانوروں سے متعلق کسی دلچسپ فلم سے کم نہیں، انٹرنیٹ پر ان کی ویڈیوز وائرل ہیں اور صارفین ان کے لیے کھلے دل سے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
300 سے زائد آوارہ کتوں کا شیلٹر ہوم، ’دھمکیاں ملتی تھیں‘Node ID: 900898
-
امتحانی کارڈ پر کُتے کی تصویر، انڈین شخص حیران و پریشانNode ID: 901760
انڈین ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چین کے جیلینی کا ہے جس میں ایک گروہ نے مختلف گھروں سے مختلف کتے چرائے جن میں مختلف نسلوں کے کتے تھے، تاہم ان کو پلاننگ کرنے کا موقع اس وقت ملا جن انہیں ایک ٹرک میں ڈال کر لے جایا جا رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق کتوں کو گوشت کی دکانوں پر بیچا جانا تھا کیونکہ چین میں کچھ لوگ کتوں کا گوشت کھاتے ہیں۔
اس گروپ میں ایک جرمن شیفرڈ، ایک گولڈن ریٹریور اور ایک کورگی کے علاوہ چند دوسرے کتے بھی تھے۔
یہ کتے رات کے وقت اس وقت لوگوں کی نظر میں آئے جب وہ چینگ شوانگ ایکسپریس ہائی وے پر رات کے وقت ایک منظم گروہ کی طرح چل رہے تھے۔
جن میں ایک ’لیڈر‘ بھی تھا اور سب سے آگے چل رہا تھا جبکہ سفر کے دوران وہ اس طرح سے ایک دوسرے کے قریب آتے جیسے مشورہ کر رہے ہوں۔
In China, Seven dogs stolen from their owners have gone viral after escaping from an illegal transport truck and making their way home. They traveled 10.5 miles/17 km together, led by a corgi across highways and fields, now safely back with their respective owners. pic.twitter.com/aV6H7GWlh2
— Nature is Amazing ☘️ (@AMAZlNGNATURE) March 23, 2026











