Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مدرز ڈے‘ تجارتی مراکز اور ریستورانوں میں ماوں کے لیے سپیشل آفرز کیا ہیں؟

کئی سہولتیں مفت ہوں گی۔ ماؤں کے لیے سپیشل آفرز ہیں(فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کے تجارتی مراکز نے 21 مارچ کو ’مدرز ڈے‘ کے موقع پر 25 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔
سونے کے زیورات، ملبوسات، فرنیچر، گھریلو اشیا اور خوشبویات سب پر رعایت دی جائے گی۔ 
الامارات الیوم کے مطابق امارات کے تاجروں نے کہا ہے کہ ہوٹل، ریستوران، قہوہ خانے، بیوٹی پارلرز مختلف رعایتیں دیں گے۔ کئی سہولتیں مفت ہوں گی۔ ماؤں کے لیے سپیشل آفرز ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ سپیشل آفرز مدر ڈے سے پہلے شروع کی جائیں ۔سپیشل آفر ایک دن تک محدود نہ ہو بلکہ کئی دن سلسلہ جاری رہے۔
 یوسف احمد کاکہنا ہے کہ 25 فیصد تک رعایت اچھی بات ہے لیکن رعایت ایک دن کے  لیے محدود نہیں ہونی چاہیے۔
حنان عبدالحمید نے کہا کہ تجارتی مراکز دس سے بیس فیصد تک رعایت ملبوسات، فرنیچر اور گھریلو سامان پر دے رہے ہیں جبکہ ریستورانوں اور قہوہ خانوں نے مفت غذائی اشیا اور مشروبات کے لیے سپیشل آفرز جاری کی ہیں۔
ایک تجارتی مرکز کے انچارج احمد سعید نے بتایا کہ مدر ڈے کے موقع پر 25 فیصد تک رعایت ہوگی۔ ویک  اینڈ پر شاپنگ کا موقع دیا جائے گا۔ 
ایک اور تجارتی مرکز کے ڈائریکٹر محمد الحاج نے کہا کہ مدر ڈے پر کئی مفت پیکیج دیے ہیں جو دس مائیں سب سے پہلے جیولری شوروم میں آئیں گی انہیں چاندی کے سیٹ مفت دیے جائیں گے۔ ماؤں کے  لیے قہوہ خانوں کی جانب سے مفت مشربات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیولری شوروم میں چاندی کے سیٹ مفت دیے جائیں گے(فوٹو امارات الیوم)

بیوٹی پارلرز نے مہندی اور تزئین و آرائش کی مفت سہولتوں کا اعلان کیا ہے۔
ایک ہوٹل کے ڈائریکٹر جنرل فادی عماش نے کہا کہ 21 مارچ کو جو مائیں ہمارے یہاں آئیں گی اور ان کے ہمراہ دو افراد کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔ 
ایک ہوٹل کی انتظامیہ نے ماؤں کے کھانے کے بل میں  25 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔
ایک اور ہوٹل نے پیشکش کی ہے کہ ماؤں کو 21 مارچ کے دن فیملی سمیت میکسیکو ڈنر مفت پیش کیا جائے گا۔ 

شیئر: