Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 367 نئے مریض، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 4 ہزار ٹیسٹ کیے گئے(فائل فوٹو اے ایف پی)
 متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں  کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 367 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
وزارت صحت کے مطابق سنیچر19 مارچ کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 4 ہزار 600 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 87 ہزار382 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 816 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8 لاکھ 57 ہزار206 ہوگئی ہے۔‘
’ گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار302  ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 6 ہزار138 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 43 لاکھ  99 ہزار730 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

شیئر: