Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا میں کلہاڑی لے کر مسجد پر حملہ آور ہونے والا گرفتار

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا اور یہ اس کی انفرادی کارروائی تھی۔ فائل فوٹو: روئٹرز
کینیڈا میں ایک شخص نے مسجد میں گھس کر نمازیوں پر کلہاڑی کیے ہیں۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کلہاڑی اور سپرے ہاتھ میں لیے ایک شخص نے مسجد میں نمازیوں پر حملہ کیا تاہم کسی کو سنگین نوعیت کے زخم نہیں آئے۔
پولیس کے مطابق ٹورنٹو کے مضافات میں مسیساگا قصبے کی مسجد میں ایک 24 سالہ نوجوان داخل ہوا جس کے ہاتھوں میں ریچھ پر کرنے والا سپرے اور کلہاڑی تھی۔
مقامی پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے سپرے کیا جس پر نمازیوں نے اس کو قابو کر لیا اور پولیس کے پہنچنے پر حراست میں لے لیا گیا۔
سپرے کی وجہ سے چند نمازیوں کو معمولی نوعیت کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا اور یہ اس کی انفرادی نوعیت کی کارروائی تھی اور اس کے پیچھے ممکن عناد نفرت ہو سکتی ہے۔
وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے حملے کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ ’یہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’میں اس تشدد کی شدید مذمت کرتا ہوں جس کی کینیڈا میں کوئی گنجائش نہیں۔ اور مجھے اس کا نشانہ بننے والی کمیونٹی سے ہمدردی ہے۔‘
ٹورنٹو کے میئر اور اونٹاریو ریاست کے وزیراعظم سمیت دیگر کئی اہم شخصیات نے بھی واقعے کی مذمت کی۔

شیئر: