Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سیالکوٹ چھاؤنی کے قریب دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا: پاکستان فوج

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں اتوار کے روز متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دھماکوں کی جگہ سے آگ کے بگولے اور دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ’سیالکوٹ چھاؤنی کے قریب شارٹ سرکٹنگ کی وجہ سے ایک ایمونیشن شیڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔‘
’فوری اور مؤثر رسپانس کی وجہ سے نقصانات کو کنٹرول کر لیا گیا ہے اور آگ بجھا دی گئی ہے۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق ’کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔‘
سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عمر سعید ملک نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’آج صبح کنٹونمنٹ ایریا میں کسی ڈپو میں آگ لگی تھی جس کے بعد یہ دھماکے ہوئے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ دھماکوں کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور اب تک اس حادثے میں کوئی جانی نقصان سامنے نہیں آیا ہے۔
سیالکوٹ کی انتظامیہ کے ایک افسر نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اردو نیوز کو بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کو علی الصبح پیش آیا تھا۔‘
 

شیئر: