Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری صدر نے3ماہ کے لئے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا

قاہرہ: مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاہے کہ دہشت گرد کی سرپرستی کرنے والے ممالک کے خلاف سخت موقف اختیار کیا جائے۔ انہوں نے گرجا گھروں میں دھماکوں کے بعد مصر میں دو 3ماہ کے لئے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا۔ مصری صدر نے کہا کہ دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لئے طویل وقت درکار ہے۔ اس جنگ میں مصری باشندے قربانی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گرجا گھروں کو نشانہ بنانے سے شدت پسند مصری معاشرے میں افتراق وانتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔وہ ملک کی وحدت اور استحکام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 
 
 
 

شیئر: