Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پریا نکا چوپڑابنگلہ فلمیں بنائیں گی

  ممبئی .. بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بنگلہ میں2فلمیں بنانے والی ہیں۔ ایک کا نام برشٹر اوپاکھیائے(بارش کا انتظار) اور دوسری کا بس اسٹاپ ای کیٹھ نئی(بس اسٹاپ پر کوئی نہیں) ہے۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ فلم کی کہانی کیا ہے اور اداکاری کون کر رہا ہے تاہم اتنا معلوم ہوا ہے کہ فلم میں بنگلہ فلموں کے اداکاروں کے علاوہ بالی ووڈ کے آرٹسٹ بھی ہوں گے۔ اس بارے میں پرینکا کی ماں مدھوچوپڑا نے کہا کہ پرینکا نے ہمیشہ ہی ریجنل سنیما م کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیاہے ۔بنگلہ فلموں پر بھی تیزی سے کام چل رہا ہے۔ واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا کے پروڈکشن ہاوس کے بینر تلے بنی فلم وینٹی لیٹرکو حال ہی میں3 نیشنل ایوارڈ ملے ہیں۔
 

 

شیئر: