Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے میکسیکو کے وزیر خارجہ کی ملاقات

باہمی تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو دفتر خارجہ ریاض میں میکسیکو کے وزیر خارجہ نے ملاقات ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے میکسیکو کے وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ وفد کا خیر مقدم کیا اور اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ ہر سطح پر دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر سے بہتر ہورہے ہیں۔
سعودی عرب اور میکسیکو کے وزرائے خارجہ نے تعاون کے مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ہر سطح پر دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر سے بہتر ہورہے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

ملاقات میں کثیر فریقی او سیاسی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
علاوہ ازیں علاقائی و بین الاقوامی اہم حالات اور ان کے مسائل  کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس موقع پر سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔

شیئر: