Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب اسمبلی توڑنے کے لیے سمری کی تیاری کی خبر درست نہیں: شہباز گل

پرائیوٹ ٹی وی چینل نے خبر دی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے سمری تیار کر لی ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے پنجاب اسمبلی توڑنے کے لیے سمری کی تیاری کی خبروں کی تردید کی ہے۔
 سنیچر کی شام کو ٹویٹ کی کہ ’جیو نیوز نے پنجاب اسمبلی dissolve کرنے کی سمری کے بارے ایک خبر دی ہے جو کہ درست نہیں ہے۔ غلط خبر ہے۔‘
قبل ازیں ایک پرائیوٹ ٹی وی چینل نے خبر دی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے سمری تیار کر لی ہے۔
ذرائع کے حوالے سے دی گئی خبر میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعلی عمران خان کے حکم پر اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں اور عمران خان نے حکم دیا تو وہ اپنا عہدہ بھی چھوڑ سکتے ہیں۔
اس حوالے سے جب ایک ٹی وی چینل پر پنجاب میں اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’کچھ دنوں سے پنجاب اسمبلی توڑنے کی بات ہمارے سامنے آ رہی ہے، ہماری اس پر نظر ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق کی طرح صوبے میں بھی عدم اعتماد لائیں گے اور پنجاب میں سب کو سرپرائز دیں گے۔

شیئر: