Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم لیگ ن کے وفد کی چودھری برادران سے ملاقات، تحریک عدم اعتماد پر گفتگو

ن لیگ کے وفد میں سردار ایاز صادق، خواجہ محمد آصف، رانا ثناء اللہ خان اور دیگر شامل تھے۔ (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کے  وفد کی اتوار کی رات کو چودھری برادران سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ 
مسلم لیگ ق کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں تحریک عدم اعتماد، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان آئندہ لائحہ عمل کے بارے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔‘
ملاقات میں وفاقی وزرا چودھری طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی، ارکان قومی اسمبلی سالک حسین، حسین الٰہی، محترمہ فرخ خان اور سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے۔
ن لیگ کے وفد میں سردار ایاز صادق، خواجہ محمد آصف، رانا ثناء اللہ خان، خواجہ سعد رفیق  اور عطااللہ تارڑ شامل تھے۔
قبل ازیں اتوار کے دن بلوچستان سے حکمراں جماعت تحریک انصاف کے اتحادی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور وزیراعظم عمران خان نے مشیر شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی اور اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ’ہمیں مینڈیٹ ملا تھا کہ حالات بہتر کریں، امن بحال کریں مگر ہمیں وفاقی حکومت نے دلاسہ دیے رکھا۔‘
شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ’بلوچستان میں لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی۔ آج بلاول بھٹو ہمارے یہاں تشریف لائے۔ ہم وفاقی کابینہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہیں اور ہم پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘

شیئر: