Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی ظفر ہتکِ عزت کیس، میشا شفیع کی ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست مسترد

عدالت کو بتایا گیا کہ میشا شفیع کینیڈا میں مقیم ہیں۔ فائل فوٹو: علی ظفر فیس بک
عدالت نے ہتک عزت کے مقدمے میں گلوکارہ میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان پر جرح کروانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ 
منگل کو لاہور کی سیشن کورٹ میں گلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان پر جرح کروانے کی درخواست پر وکلا نے دلائل مکمل کیے۔
میشا شفیع کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ’میشا شفیع کینیڈا میں مقیم ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں۔‘ 
وکیل نے کہا کہ ’عدالتی احکامات پر ہمیشہ عمل کیا ہے، عدالت بیان پر جرح ویڈیو لنک کے ذریعے مکمل کرے۔‘
اس پر علی ظفر کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ’میشا شفیع دبئی کنسرٹ کرنے جا سکتی ہیں۔ عدالتی احکامات پر کیوں پیش نہیں ہو سکتیں۔‘
عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان پر جرح کی درخواست مسترد کرتے ہوئے میشا شفیع کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے سماعت سات اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔
یاد رہے کہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے پر علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف کروڑوں روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

شیئر: