Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کے مقابلے میں سعودی ریال، امریکی ڈالر اور دیگر اہم کرنسیوں کی قیمت

گذشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 41 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔ (تصویر: روئٹرز)
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 182.34 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
گذشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 41 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔
روپے کے مقابلے میں سعودی ریال 48.60، اماراتی درہم 49.64، عمانی ریال 474.21، بحرینی دینار 483.61، برطانوی پاؤنڈ 239.05، کویتی دینار 598.80 اور یورو 200.71 روپے کا رہا۔
29 مارچ کو اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 181.9 اور قیمت فروخت 183.25 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 48.3 اور قیمت فروخت 48.9، اماراتی درہم کی قیمت خرید 49.7 اور قیمت فروخت 50.5 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 236.5 اور قیمت فروخت 239 روپے رہی۔

شیئر: