Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبر مارکیٹ میں 40 ہزار سے زیادہ سعودی اکاؤنٹنٹ

شعبے میں 30 فیصد سعودائزیشن کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں اکاؤنٹنٹس اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹراحمد المغامس نے کہا ہے کہ’ 40 ہزار سے زیادہ سعودی اکاؤنٹنٹ لیبر مارکیٹ میں کام کرنے لگے ہیں۔ اس شعبے میں 30 فیصد سعودائزیشن کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں‘۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹراحمد المغامس نے کہا کہ’ سعودی حکومت نے اکاؤنٹنٹس اور صارفین کےلیے ’اتکال پلیٹ فارم‘ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اتکال پلیٹ فارم‘ اہم ہے اور اس کے بڑے فائدے ہیں‘۔
اکاؤنٹنٹس اتھارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ’اتکال پلیٹ فارم‘ مؤثر ثابت ہوا ہے۔ اس پلیٹ فارم نے اکاونٹنٹ اور ان کی خدمات طلب کرنے والوں کو لنک کر دیا ہے‘۔  
ڈاکٹراحمد المغامس نے کہا کہ ’اتکال پلیٹ فارم‘ کے قیام کا مقصد سعودی اکاؤنٹنٹس کو مقامی مارکیٹ میں اپنا وجود ثابت کرانا اور پیشہ وارانہ سہولتیں آسان طریقے سے مہیا کرنا ہے‘۔ 
ماضی میں اکاؤنٹنٹس سے رجوع کرنے والوں کو مشکلات پیش آتی تھیں۔ اب ایسا نہیں ہے۔ اکاؤنٹنٹ سب کی نظروں میں ہوں گے صارفین کو اکاؤنٹنٹ سے کام کرانے کےلیے کسی خاص علاقے کا سفر نہیں کرنا ہوگا، سب کچھ آن لائن مہیا ہوگا۔ 
المغامس نے کہا کہ ’اتکار پلیٹ فارم‘ صرف لائسنس ہولڈر سعودی اکاونٹنٹس تک محدود ہے۔ اس سےغیر ملکی اکاونٹنٹس فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔‘
’یہ اکاؤنٹنٹس کے حوالے سے تجارتی پردہ پوشی کے خاتمے کا بھی مؤثر ذریعہ ہے‘۔ 

شیئر: