Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں فور ڈبلیو کی تقریب میں سعودی آرٹسٹوں کے فن کی رونمائی

ریاض میں سعودی نوجوان آرٹسٹوں کو اپنے فن کی رونمائی کا موقع مل رہا ہے۔ فوٹو: عرب نیوز
سعودی عرب کے شہر ریاض میں شروع ہونے والے ایک نئے پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو اپنا ہنر اور تخلیقی صلاحیتیں دکھانے کا موقع مل رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں امریکی چیمبر برائے کامرس نے بدھ کو پہلے ’فور ڈبلیو‘ پروگرام کی میزبانی کی جس میں سعودی نوجوانوں کی فنکارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا۔
یہ پروگرام ھنا کمیونٹی کے اشتراک کے ساتھ منعقد کیا گیا تھا جو ریاض میں موسیقی، شاعری اور آرٹ کے ساتھ لگاؤ رکھنے والوں کو اپنے ہنر کی رونمائی کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
اس تقریب میں آرٹسٹوں کو اپنے فن پاروں کی نمائش کرنے کا بھی موقع ملا جس میں بڑی پینٹنگز سے لے کر میگزین اور بچوں کی کتابیں بھی موجود تھیں۔
فور ڈبلیو کمیونٹی سے وابستہ افراد مہینے میں ایک مرتبہ ملتے ہیں، جہاں انہیں آرٹ اور فن سے متعلق اپنے جذبات کو اظہار کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس پروگرام کو ترتیب دینے کی ذمہ داری ’پراجیکٹ ٹی 22‘ کی ہے جو کمیونٹی کی شراکت سے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرتا ہے۔
پراجیکٹ ٹی 22 کی شریک بانی مان الگرزئی نے کمیونٹی کے ساتھ اشتراک پر شکریہ ادا کرتے ہوئے فور ڈبلیو کی تقریب کو کامیاب قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں پراجیکٹ ٹی 22 کے لیے یہ تقریب منعقد کرنے کے علاوہ اپنے جیسے دیگر نوجوان سعودیوں کو سعودی عرب میں امریکی چیمبر آف کامرس جیسے عالمی نیٹ ورک کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دینے کا موقع ملا۔

شیئر: