Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنی زندگی پرکتاب نہیں لکھ سکتا، سلمان

نئی دہلی ... بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ اپنی زندگی کے بارے میں کچھ نہیں لکھ سکتا ۔ اداکارہ آشا پاریکھ کی کتاب کی تقریب رونمائی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداکاری کر سکتا ہوں ،گانا گا سکتا ہوں اور ڈانس کر سکتا ہوں لیکن اپنی زندگی پر کچھ لکھ نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ سوانح عمری لکھنا بہادری کا کام ہے لیکن میں یہ کام نہیں کر سکتا ۔انہوں نے تو قع ظاہر کی کہ آشا پاریکھ کی کتاب اقدار اور اصولوں پر مبنی ہو گی اور ہر کوئی یہ کتاب خریدے۔اس موقع پر آشا پاریکھ کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کرنے والے اداکار دھر میندرا اور جیتندرا دونوں موجود تھے ۔

 

شیئر: