Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوٹ مار سمیت کئی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار، وڈیو جاری

سعودی شہریوں کو تجارتی مرکز میں لوٹ مار کرنے پر پکڑا گیا ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی سیکیورٹی اہلکاروں نے دھوکہ دہی سمیت کئی وارداتوں میں ملوث افراد کی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے والے ویڈیوکلپ کا عنوان ( سیکیورٹی اہلکاروں کے قبضے میں) ہے۔
جدہ پولیس نے ایک ایسے سعودی شہری کو گرفتار کیا جو ویڈیو میں نشہ کرتے ہوئے نظر آرہا ہے ۔ امن عامہ نے چھ سعودی شہریوں اور چاڈ کے شہری کو 26 گاڑیاں چوری کرنے پر گرفتار کیا ہے۔  
قصیم پولیس نے دوسعودی شہریوں کو تجارتی مرکز میں لوٹ مار کرنے پر پکڑا ہے ۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان 6 ہزار ریال لوٹ کر مسروقہ نمبر پلیٹ والی گاڑی میں فرار ہو رہے ہیں۔
قصیم پولیس کو فوجداری جرائم کرنے والے ایک شہری کو گرفتار کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص مہارت کے ساتھ مویشی چوری کر رہا ہے۔  

شیئر: