Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلش کاؤنٹی میں محمد عباس کی میچ وننگ بولنگ

محمد عباس نے 50 رنز کے عوض چھ وکٹیں لیں (فوٹو: ہمپشائر)
پاکستانی کرکٹر محمد عباس نے انگلش کاؤنٹی میں اپنی ٹیم کی جانب سے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کی ہیں۔
سنیچر کو ہمپشائر کاؤنٹی کی فتح کے ساتھ میچ مکمل ہوا تو محمد عباس نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 32 اعشاریہ دو اوورز میں 50 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔
پہلی اننگز میں محمد عباس نے 28 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ دوسری اننگز میں 22 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔
محمد عباس کی عمدہ بولنگ کی وجہ سے ہمشائر نے سمرسٹ کو ایک اننگز اور 113 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی ہے۔
سنیچر کو لنچ کے بعد کا سیشن پوری طرح محمد عباس کے نام رہا جہاں انہوں نے ایک موقع پر تین اوورز میں محض چار رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
انگلش کاؤنٹی سیزن 2022 میں محمد عباس سے قبل پاکستانی کھلاڑی نسیم شاہ اور شان مسعود بھی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

شیئر: