Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل نے آئی فون 13 انڈیا میں بنانا شروع کر دیے

ایپل کی کوشش ہے کہ آئی فونز چین کے بجائے انڈیا میں بنائے جائیں۔ فوٹو اے ایف پی
امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 13 انڈیا میں بنانا شروع کر دیے ہیں جبکہ دوسری جانب کمپنی کی کوشش ہے کہ چین کی مینوفیکچرنگ مارکیٹ پر اپنا انحصار کم سے کم کیا جائے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایپل کے تائیوانی مینوفیکچرر ’فوسکس کون‘ نے انڈیا کی جنوبی ریاست تمل ناڈو کے شہر سری پیرو بدر میں اپنا پلانٹ قائم کیا ہوا ہے جہاں پر آئی فونز تیار کیے جاتے ہیں۔
ایپل کمپنی آئی فون کی پروڈکشن کے کچھ مراحل چین سے دیگر ممالک میں منتقل کر رہا ہے جن میں انڈیا بھی شامل ہے جو دنیا میں سمارٹ فونز کی دوسری بڑی مارکیٹ ہے، جبکہ آئی پیڈ بھی انڈیا میں ہی تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔
انڈیا کے علاوہ میکسیکو اور ویتنام جیسے ممالک کی اہمیت بھی مینوفیکچررز کے نزدیک بڑھتی جا رہی ہے جو امریکی برانڈز دنیا بھر میں سپلائی کرتے ہیں۔
سال 2017 میں ایپل نے آئی فون ایسی ای انڈیا میں بنانا شروع کیا تھا جس کے بعد آئی فون 13 چوتھا ماڈل ہے جو مقامی سطح پر تیار ہونے جا رہا ہے۔

شیئر: