Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ سال پرانی گاڑیاں ٹیکسی میں چلانے کے لیے مزید مہلت

اجازت  استثنائی طور پر دی گئی ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ 2017-2016 ماڈل والی گاڑیوں کو ٹیکسی کے طور پر چلانے کے  لیے 31 دسمبر 2022 تک کی مہلت دی گئی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق پرانے ماڈلز کی گاڑیوں کو ٹیکسی میں چلانے کی اجازت استثنائی طور پر دی گئی ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس سے قبل پابندی لگائی گئی تھی کہ ٹیکسی میں زیادہ سے زیادہ پانچ سال پرانی گاڑیاں چلائی جاسکیں گی۔ اس حوالے سے گاڑیوں کو ٹیکسی کے طور پر چلانے کی مہلت دی گئی تھی۔ اس مہلت میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ 
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایسی گاڑیاں جو ماڈل کی شرط پوری نہیں کریں گی انہیں سروس سے خارج کردیا جائے گا۔ اس حوالے سے جو نیا ضابطہ مقرر کیا گیا ہے اس پر سال رواں کے آخر میں عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔
اس سے ٹیکسی سروس کا معیار بلند اور امن و سلامتی کا ماحول بہتر ہوگا۔ 8 لاکھ سے زیادہ سعودی ان دنوں ایپ ٹیکسی سے منسلک  ہیں۔  
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکسی سروس کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرے گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 
 
 

شیئر: