Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2030 میں رمضان کے 30 نہیں 36 روزے مگر کیسے؟

جولائی 2044 میں شدید گرمی میں رمضان کے روزے آئیں گے۔ (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں فلکیات کے ماہر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ 2030 میں رمضان کے روزے 2 بار ر کھے جائیں گے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق خالد الزعاق نے کہا کہ 2030 منفرد سال ہوگا۔ اس سال رمضان کا مہینہ دو بار آئے گا۔ ہجری سال کے حوالے سے ایک ہی ہوگا لیکن عیسوی سال میں رمضان کا مہینہ دو مرتبہ آئے گا۔ 
الزعاق نے کہاکہ اس قسم کا واقعہ 33 سال میں ایک بار ہوتا ہے۔ اس سے قبل  1965، 1997 میں ہوا۔ اب 2030 میں ہوگا اور پھر ایسا ہی واقعہ  2063 میں بھی ہوگا۔ 
انہوں نے بتایا کہ کہ 1451 ہجری میں رمضان کا آغاز 5 جنوری 2030 کو ہوگا اور 1452ھ میں رمضان کی شروعات 26 دسمبر 2030 کو ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 2030 میں 36 دن کے روزے رکھیں گے۔ اس میں 30 روزے جنوری اور 6 روزے دسمبر کے آخر میں آئیں گے۔ 
الزعاق کا کہنا ہے کہ  رمضان قمری سال کا مہینہ ہے۔ قمری سال کی مدت 354 دن ہوتی ہے جبکہ شمسی نظام کے تحت سال  کے دن 365 ہوتے ہیں یعنی ھجری اور عیسوی سال کے درمیان گیارہ روز کا فرق ہوتا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ہر 32 سال میں ایک بار رمضان کا مہینہ چاروں موسموں میں آ جاتا ہے۔ سال رواں 1443ھ مطابق 2022 کے دوران رمضان کے روزے موسم بہار میں رکھے جا رہے ہیں۔ 1449ھ مطابق جنوری 2028 میں سردی کے موسم میں ہوں گے۔ 1457ھ مطابق نومبر 2035 میں موسم خزاں میں ہوں گے اور 1466ھ مطابق جولائی 2044 میں شدید گرمی میں رمضان کے روزے آئیں گے۔ 

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: