Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سلیپی جو‘ کے نام سے امریکی صدر پر ٹی وی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ میں 'ناگوارسچ' کے طور پر اس کا موازنہ کیا گیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
امریکی چینل ایم بی سی ٹی وی کے کامیڈی شو 'سٹوڈیو 22' کا ایک کلپ منگل کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی نائب صدر کامیلا ہیرس کو مزاحیہ انداز میں تقریر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس مزاحیہ کلپ میں بائیڈن کو ضعیف اور ناتواں شخص کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو اپنی تقریر میں جملوں کی ادائیگی کے دوران بار بار سو رہے ہیں۔

یہ مشہور امریکی شو 'سیٹرڈے نائٹ لائیو' کے انداز سے ملتا جلتا ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

کامیڈی کلپ میں نائب صدر کامیلا ہیرس کا کردار ادا کرتے ہوئے خاتون اداکارہ بارہا صدر کے جملوں کو درست اور مکمل کرتے اور جملوں کی توسیع کرتے ہوئے دکھائی گئی ہیں۔
ایک منٹ کے اس کامیڈی کلپ کے اختتام پر صدر بائیڈن کا کردار ادا کرنے والے اداکار ایک بار پھر سو جاتے ہیں اور نائب صدر کامیلا ہیرس انہیں سہارا دیتے ہوئے ناظرین سے تالیاں بجانے کا کہتی ہیں۔
سٹوڈیو 22 اپنے دوسرے سیزن میں ایک مزاحیہ شو ہے جو رمضان کے دوران MBC نشریاتی گروپ کے ذریعے نشر کیا جاتا ہے۔
یہ سیریز دیوالیہ پن کا سامنا کرنے والے سیٹلائٹ ٹی وی چینل کی کہانی اور اس کے مالک کی تباہ کن نقصانات کے باوجود کاروبار کو جاری رکھنے کی بے چین کوششوں کی کہانی بیان کرتی ہے۔
ایم بی سی کے نئے سیزن میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سمیت دیگرعالمی رہنماؤں کو بھی اس طرح مزاحیہ انداز میں ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیاہے۔
مشہور امریکی شو 'سیٹرڈے نائٹ لائیو' کے انداز سے ملتا جلتا ٹی وی شو کا یہ کلپ ٹویٹر پر 3 ملین سے زیادہ  رائے حاصل کر چکا ہے۔
اس کلپ کو مغربی سامعین کی جانب سے  بڑے پیمانے پر دیکھا گیا ہے جس میں بہت سے لوگوں نے بائیڈن کی تصویر کشی کے لیے ایم بی سی ٹی وی کی تعریف بھی کی ہے۔
بہت سے صارفین نے اس کلپ سے اتفاق کیا ہے، ایک ٹویٹ میں 'ناگوارسچ' کے طور پر اس کا موازنہ کیا گیا ہے۔
 

شیئر: