Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل اسلم بیگ کے نام سے شیئر ہونے والی آڈیو جعلی ہے: آئی ایس پی آر

جنرل اسلم بیگ کا کہنا تھا کہ ’فوج کے خلاف بات کرنا وہ بداخلاقی تصور کرتے ہیں‘ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ ’سابق آرمی چیف جنرل اسلم بیگ کے نام پر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والا آڈیو کلپ جعلی ہے۔‘
بدھ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آڈیو کلپ ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے غلط معلومات پھیلانے اور پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے۔‘
دوسری جانب جنرل (ریٹائرڈ) اسلم بیگ نے آڈیو بیان میں اپنے نام پر پھیلائی جانے والی آڈیو کو جعلی اور پاک فوج کے خلاف دشمن کی سازش قرار دے دیا۔
ان کے مطابق ’میرے حوالے سے فوج کے خلاف اور فوج کی اعلٰی قیادت کے خلاف جو مذموم اور بے ہودہ بیانات فری میڈیا پر آرہے ہیں، میں اس کی مذمت اور تردید کرتا ہوں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’فوج میری پہچان اور میری شان ہے۔ اس کا ایک ایک سپاہی اور ایک ایک افسر میرے لیے قابلِ احترام ہے۔‘
جنرل اسلم بیگ نے کہا کہ ’فوج کے خلاف بات کرنا میں بداخلاقی تصور کرتا ہوں، کیونکہ اس فوج نے مجھے پہچان دی ہے۔‘
’فوج کے خلاف جو تحریک چل رہی ہے وہ ہمارے دشمنوں کی سازش ہے۔ فوج کے خلاف دشمنوں کی اس سازش کا حصہ نہ بنیں۔‘

شیئر: