Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’سعودی سٹیمپ‘ کے  بغیر زیورات کا کاروبار قابل سزا جرم

سونے کے معیار کو خراب کرنے پر دو برس قید ہوگی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ مملکت میں رائج قانون کے بموجب ’سعودی سٹیمپ‘ کے  بغیر قیمتی پتھروں سے جڑے  زیورات اور سونے کے  بسکٹ فروخت کرنا ممنوع ہے۔
سعودی مہر کے بعد زیورات میں کوئی ترمیم یا اضافہ غیر قانونی ہوگا۔ اس پر سزا ہے۔ 
اخبار 24 کے  مطابق پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ جو شخص بھی سونے کے زیورات میں ملاوٹ یا وزن میں کمی بیشی یا قیمتی پتھروں میں ردوبدل کرے گا یا کسی بھی قسم کی جعلسازی کا مرتکب ہوگا اور معیار سے کھیلنے کی کوشش کرے گا اسے دو برس تک قید اور چار لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ یہی سزا اس شخص کو بھی دی جائے گی جو سعودی مہر لگانے کے بعد زیورات میں کوئی تبدیلی کرے گا یا قیمتی پتھروں میں ردوبدل سے کام لے گا یا ردوبدل یا ملاوٹ کے علم کے باوجود زیورات کا لین دین کرے گا۔ 

شیئر: