Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

73 فیصد سعودی شہری معاشی ترقی کے حوالے سے پرامید

73 فیصد سعودی معاشی ترقی کے حوالے سے پرامید ہیں۔ (فوٹو عاجل)
سعودی شہریوں نے ایک سروے میں کہا ہے کہ سعودی عرب کا مستقبل روشن ہے۔ وہ مملکت میں حکومت، سرمایہ کاروں، غیرسرکاری تنظیموں اور ذرائع ابلاغ کے کردار سے مطمئن ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ ان اداروں کی کارکردگی موثر رہے گی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایڈلمان کنسلٹنسی نے 2022 کے حوالے سے رائے عامہ کا جائزہ جاری کیا ہے۔ جائزے میں 28 ممالک کے  36 ہزار افراد کو شریک کیا گیا۔ ان میں سے 73 فیصد کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔ سعودی شہریوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آئندہ پانچ برس کے دوران ان کی زندگی اچھی ہوگی۔ 
جائزے سے یہ بات سامنے آئی کہ سعودی عوام کو اپنی حکومت پر بڑا بھروسہ ہے۔ 82 فیصد کو یقین ہے کہ ان کی حکومت صحیح سمت میں ہے۔ دیگر ممالک میں عوام کا سرکاری کارکردگی پر بھروسہ کم ہو کر 52 فیصد پر آ گیا ہے۔
سرمایہ کاری کے شعبے سے متعلق بڑی تعداد نے کہا کہ ایگزیکٹیو سربراہ ملک میں آنے والی تبدیلی کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ 85 فیصد سعودیوں کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹیو سربراہ سماجی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ 
75 فیصد نے کہا کہ وہ اپنے اصولوں اور طریقوں کے مطابق سامان خرید رہے ہیں۔ سہولتیں حاصل کر رہے ہیں۔ روزگار کی جگہ کا انتخاب کر رہے ہیں نیز اپنی مرضی کی کمپنیوں میں سرمایہ لگا رہے ہیں۔ 
ذرائع ابلاغ اور صحافیوں پر 2022 کے دوران اعتماد کی شرح بڑھی ہے تاہم عوام نے اس احساس کا بھی اظہار کیا ہے کہ مغالطہ آمیز یا جھوٹی خبروں کی شرح 18 فیصد تک بڑھی ہے اور یہ تشویشناک بات ہے۔ 
جائزے میں محدود آمدنی اور زیادہ آمدنی رکھنے والوں کے درمیان اعتماد کا رشتہ ایک جیسا نہیں۔ محدود آمدنی والوں میں 47 فیصد اور زیادہ آمدنی والوں میں اعتماد کا رشتہ 62 فیصد ہے البتہ اس حوالے سے اہم بات یہ ہے کہ کم آمدنی اور زیادہ آمدنی والوں کے درمیان خلیج  معتبر معلومات تک رسائی میں سہولت کی وجہ سے بٹ رہی ہے۔   
ایڈلمان کے سعودی دفتر کی سربراہ کنانہ دحلان نے کہا کہ مملکت سمیت 28 ممالک کے افراد کی آرا جمع کرنا بڑا کام ہے۔ اس سے تمام ممالک کے لوگوں کے خیالات جانچنے میں بڑی مدد ملی ہے۔ اس سے پتہ چلا کہ کس ملک کے کتنے شہری سرکاری سیکٹر، بزنس سیکٹر پر کتنا بھروسہ کررہے ہیں۔ اس سے یہ بات معلوم ہوئی کہ 73 فیصد سعودی معاشی ترقی کے حوالے سے پرامید ہیں۔
سروے کے مطابق 73 فیصد  کا خیال ہے کہ متعلقہ ادارے سٹراٹیجک سکیموں کی تکمیل کرسکتے ہیں۔ 79 فیصد اپنے افکار و خیالات کی بنیاد پر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ 76 فیصد نے مغالطہ آمیز یا جھوٹی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: