Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصلحت کی ایک حد ہوتی ہے، اب بھی فوری الیکشن چاہیے: مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں اب بھی فوری الیکشن چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے اتوار کی شب پشاور میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ابھی جو نئی حکومت بنی ہے وہ زیادہ سے زیادہ ایک سال کے لیے ہے۔‘
’اس حکومت کے اندر جمعیت علمائے اسلام کا اپنا وجود، تشخص اور اپنا موقف ہے۔ اور ہم ان سے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں اب بھی فوری الیکشن چاہیے۔‘
’چاہے وہ (عمران خان) چلا گیا، اس کو ہم نے رخصت کر دیا۔ پھر بھی قوم کو وہ امانت واپس کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس کے لیے ہم نے جدوجہد کی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ انتخابی نظام میں خامیاں اور اس میں دوبارہ دھاندلی کے امکانات ہیں تو وقتی طور پر ان اسمبلیوں کا فائدہ اٹھا کے آپ ناگریز انتخابی اصلاحات کر لیں تاکہ ہم دوبارہ گدلے پانی میں نہ اتریں بلکہ شفاف پانی میں اتریں۔‘
’اس حد تک ہم اپنے موقف پر اسی طرح قائم ہیں۔ مصلحت کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ اقتدار کو غیرضروری طور پر لمبا کرنا شاید جمعیت علمائے اسلام کا موقف نہ ہو۔ اس پر ہماری رائے بالکل واضح ہے۔‘

شیئر: