Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

18 اپریل: روپے کے مقابلے میں سعودی ریال، امریکی ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قدر

ڈالر کی نئی قیمت 182.54 روپے ہے۔ (فوٹو: ایس بی پی)
پاکستان میں روپے کے مقابلے میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 99 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
 
امریکی ڈالر کی نئی قیمت جو جمعے کو 181.55 روپے تھی اب بڑھ کر 182.54 روپے ہوگئی ہے۔
سعودی ریال کی قدر 48.67، اماراتی درہم 49.69 اور کویتی دینار کی قدر 597.87 روپے رہی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں عمانی ریال کی قدر 474.14، یورو 197.07، برطانوی پاؤنڈ 237.59 اور بحرینی دینار کا شرح تبادلہ 484.14 روپے رہا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 180.5 اور قیمت فروخت 182، سعودی ریال کی قیمت خرید 48.8 اور قیمت فروخت 49.5 روپے رہی۔

شیئر: