Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان اب ٹوئٹر سپیس سے خطاب کریں گے

سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت ختم ہونے کے بعد شروع کی گئی اپنی رابطہ عوام مہم کو سوشل میڈیا پر لانے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب کے مطابق چیئرمین عمران خان بدھ کو رات 10 بجے ٹوئٹر سپیس پر براہ راست مخاطب ہوں گے۔
فرخ حبیب کے اعلان کے مطابق عمران خان کی ٹوئٹر سپیس کی میزبانی سابق فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد اور سوشل میڈیا لیڈ جبران الیاس کریں گے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ عمران خان اپنی کسی مہم کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں، ماضی میں بھی وہ ایسا کر چکے ہیں البتہ یہ پہلا موقع ہے کہ عمران خان ٹوئٹر کے ذریعے اپنے حامیوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔
عمران خان کی سپیس کے اعلان پر تبصرہ کرنے والے پارٹی ورکرز نے اس پر خوشی کا اظہار کیا تو توقع ظاہر کی کہ یہ ’ٹوئٹر کی سب سے بڑی سپیس ہو گی۔‘

اپنی پروفائل کے مطابق خود کو پی ٹی آئی ورکرز بتاتے والے عزیر نے لکھا کہ یہ ایک ریکارڈ بریکنگ سپیس ہو گی۔

سپیس سے متعلق پی ٹی آئی ورکرز کے اندازوں کا مذاق اڑاتے ہوئے احمد نے اپنے تبصرے میں لکھا ’ٹوئٹر کریشن نہ کر جائے۔‘

شیئر: