Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فائز عیسٰی کے خلاف ریفرنس عمران خان کے کہنے پر بنا: فروع نسیم

فروغ نسیم نے جج کے خلاف ریفرنس کی ذمہ داری عمران خان پر ڈالی ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
سابق وزیر قانون اور ایم کیو ایم کے رہنما بیرسٹر فروع نسیم نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائزعیسی کے خلاف ریفرنس وزارت قانون نہیں عمران خان کے کہنے پربنا۔
پیر کو ایک بیان میں فروع نسیم کا کہنا تھا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ (اے آر یو) براہ راست وزیراعظم عمران خان کے ماتحت تھا۔
فروع نسیم کا بیان سابق وزیراعظم عمران خان کے پیر کو منتخب صحافیوں سے ملاقات کے دوران سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی سے متعلق ریفرنس کو غلطی تسلیم کرنے اور اس کی ذمہ داری وزیرقانون پر ڈالنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
اپنے ردعمل میں فروغ نسیم نے سمری/ریفرنس عمران خان کے اصرار پر بھیجا گیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کہ ایسے حساس معاملات پر وزیراعظم اور صدر کی پیشگی منظوری کے بغیر کارروائی نہیں کی جاتی۔
فروغ نسیم کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ایسٹ ریکوری یونٹ کے جمع کردہ مواد کی بنیاد پر وزیراعظم کا سمری/ریفرنس بھیجنے پر اصرار تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ وہ عام طور پر تحمل سے کام لیتے ہیں لیکن ضرورت پڑی تو ریکارڈ درست کرنے اور کسی غلط اقدام کو درست کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
سابق وزیراعظم کا بیان اور اس پر سابق وزیر قانون کا ردعمل سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی حکومت کے وزرا فواد چوہدری، شیریں مزاری و دیگر نے وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تائید کی۔

فروغ نسیم کے بیان کا ایک سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے فواد چوہدری نے ٹویٹ کی تو لکھا کہ ’بطور وزیرقانون منسٹر آپ کو ذمہ داری لینی چاہیے، حقیقت یہ ہے کہ تمام معاملہ آپ نے کھڑا کیا میں نے کابینہ میں کہا ججز کے خلاف ریفرنس بھیجنا حکومت کا کام نہیں، اگر الزامات کے ثبوت ہیں تو بار ایسوسی ریفرنس کر لے لیکن آپ کے اصرار پر ریفرنس بھیجا گیا۔‘
سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے جج کے خلاف ریفرنس سے متعلق فواد چوہدری کا موقف درست قرار دیا تو ماضی کی صورتحال کی وضاحت بھی کی۔

انہوں نے لکھا کہ فروغ کو ہمت کرنی چاہیے کہ وزیرقانون کے طور پر کابینہ میں کئی افراد کی مخالفت کے باوجود انہوں نے ریفرنس پر اصرار کیا۔
پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی کا حصہ بن جانے والے ندیم افضل چن گفتگو کا حصہ بنے تو انہوں نے فواد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ ’سارا سچ قوم کو بتا دیں۔‘

ندیم افضل چن نے جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ ’آپ نے کہا تھا ریویو میں جائیں، فیصلہ بھی یہی ہوا تھا پھر ریفرنس کیسے آ گیا۔‘

شیئر: