Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحتی ویزے پر سعودی عرب آنے والے حج کر سکتے ہیں؟

وہی افراد حج کر سکتے ہیں جن کے پاس پہلے سے حج ویزا موجود ہو( فوٹو سبق)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا کہ’ سیاحتی ویزے پر مملکت آنے والے حج نہیں کرسکتے‘۔
سبق ویب کے مطابق وزارت سے استفسار کیا گیا تھا کہ ’سیاحتی ویزے پر آنے والے اندرون مملکت سے حج کرانے والی ایجنسیوں یا اداروں کے پاس رجسٹریشن کراکے حج کرسکتےہیں‘۔
وزار ت حج وعمرہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’سیاحتی ویزے پر مملکت آنے والے حج نہیں کرسکتے‘۔
بیان کے مطابق ’صرف وہی افراد حج کر سکتے ہیں جن کے پاس پہلے سے حج ویزا ہو یا وہ غیر ملکی حج کرسکتے ہیں جو اقامہ رکھتے ہیں‘۔
یاد رہے کہ سعودی حکام کے مطابق رواں برس 10 لاکھ مقامی اور غیرملکی عازمین کو حج کی اجازت ہوگی۔
کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے گذشتہ دو برسوں میں حج کے موقع پر عازمین کی تعداد بہت کم تھی۔
 سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس سال 65 سال سے کم عمر افراد حج کر سکیں گے۔ تمام عازمین کو مملکت روانگی سے 72 گھنٹے قبل کورونا کا نیگٹیو پی سی آر ٹیسٹ ہونا پیش کرنا ہوگا۔ 
عازمین کے پاس سعودی وزارت صحت سے منظور شدہ ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے۔ 
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 58 ہزار 745 افراد نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔
کورونا کی وبا سے قبل اکثر حجاج کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر جاتی تھی۔
 

شیئر: