Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں موٹاپے سے بچنے کے لیے کن چیزوں سے پرہیز؟

افطار میں مرغن غذاؤں اور مٹھائیاں زیادہ مقدار میں کھانے سے بھی وزن بڑھتا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
ماہرین خوراک نے رمضان المبارک میں موٹاپے سے بچنے کے لیے پانچ چیزوں سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق رمضان کے مہینے میں بعض لوگوں کا وزن کھانے پینے کی غلط عادتوں کی وجہ سے بڑھ جاتا ہے۔ موٹاپے سے بچنے  کے لیے مندرجہ ذیل مشوروں پر عمل  کیا جائے۔

امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر النمر نے خبردار کیا ہے کہ سحری میں عربی پلاؤ (کبسہ) نہ کھائیں (فوٹو: عرب نیوز)

امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر النمر نے خبردار کیا ہے کہ سحری میں عربی پلاؤ (کبسہ) نہ کھائیں کیونکہ اس سے وزن بڑھتا ہے۔
پانی کے بجائے میٹھے مشروبات کے استعمال سے بھی وزن بڑھتا ہے۔

افطار میں مرغن غذاؤں اور مٹھائیاں زیادہ مقدار میں کھانے سے اور نمکین کھانے زیادہ استعمال کرنے سے بھی وزن بڑھتا ہے (فوٹو: اخبار24)

رمضان المبارک کے دوران ورزش چھوڑ دینے کی  وجہ سے بھی وزن بڑھ جاتا ہے۔
افطار میں مرغن غذاؤں اور مٹھائیاں زیادہ مقدار میں کھانے سے اور نمکین کھانے زیادہ استعمال کرنے سے بھی وزن بڑھتا ہے۔

شیئر: