Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ ھجرہ روڈ پر مسافر بس الٹ گئی، 8 عمرہ زائرین ہلاک

حادثے کے حوالے سے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے (فوٹو: عکاظ)
مدینہ سعودی عرب میں ھجرہ شاہراہ پر بس الٹنے سے 8 عمرہ زائرین ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ ان میں سے بعض شدید زخمی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سکیورٹی فورس وادی الفرع ھجرہ روڈ  پر مسافر بس کے حادثے کے بعد موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر کارروائی کی۔
سپیشل فورس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ضروری طبی امداد کے بعد ہسپتال میں داخل کردیا گیا جبکہ حادثے کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے۔ 

عینی شاہد نے بتایا کہ ’مرنے والوں میں بیشتر مصری اور سوڈانی تھے‘ (فوٹو: عکاظ)

عرب نیوز کے مطابق سعودی ہلال احمر اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’اطلاع ملنے پر ہلال احمر کی 20 ایمبولینسز اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ  گئیں۔‘
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ’مرنے والوں میں بیشتر مصری اور سوڈانی تھے۔‘
ہلال احمر کا کہنا ہے کہ ’بس میں 51 افراد سوار تھے، زخمیوں میں تین شدید زخمی ہیں جبکہ 10 کی حالت تسلی بخش ہے۔‘

شیئر: