Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرن جوہر واٹس ایپ گروپ میں عالیہ اور رنبیر کو شامل کیوں نہیں کرتے؟

کرن جوہر نے فلم ‘سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں عالیہ بھٹ کو متعارف کروایا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
بالی وڈ کی نامور اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ، کرن جوہر سمیت کئی فلمسازوں کے پسندیدہ اداکار ہیں لیکن پسندیدگی کے باجود کرن ان کو ایک واٹس گروپ میں شامل نہیں کرنا چاہتے۔
انڈین شوبز ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق بالی وڈ فلسماز امتیاز علی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے کام کے متعرف ہیں۔ اس میں بھی کوئی راز کی بات نہیں کہ سنجے لیلا بھنسالی ان سے محبت کرتے ہیں جبکہ یہ کرن جوہر ہی ہیں جن کے دل میں ان کے لیے خاص جگہ ہے۔
کرن جوہر نے فلم ‘سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں عالیہ بھٹ کو متعارف کروایا۔ ٹی وی چیٹ شو کافی ود کرن سے بھی عالیہ بھٹ نے شہرت حاصل کی۔
وہ اب کرن جوہر کی ایک اور فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔
دونوں اداکار کرن جوہر کے ایک واٹس گروپ میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن کرن جوہر نے حال ہی میں ایک چیٹ شو میں میں انکشاف کیا کہ ان کے ایک واٹس گروپ میں بالی وڈ اداکار شامل نہیں ہوسکتے۔
رنبیر کپور اور عالیہ اس گروپ میں شامل ہونا چاہتے تھے لیکن اس گروپ میں ان کے شامل ہونے پر ان کے سب سے بہترین دوست کو بھی اعتراض تھا۔
کرن جوہر نے چیٹ شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایک واٹس گروپ ’اے لسٹ‘ کے نام سے ہے اور جن لوگوں کے نام ’اے‘ سے ہیں وہ اس گروپ کا حصہ ہے۔
’اس گروپ میں پروڈکشن ڈیزائنر امرتا ہیں، ایان مکرجی بھی اس گروپ کا حصہ ہے۔ اس گروپ میں فلموں کی ٹریلرز کا تجزیہ ہوتا ہے۔ اس میں فلم ’ٹو سٹیٹس‘ کے ڈائریکٹر ابھیشیک ورمن نئی فلموں کے ٹریلرز شیئر کرتے ہیں اور پھر ہم اس پر اپنی رائے دیتے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’رنبیر اور عالیہ نے بہت کوشش کی کہ اس گروپ میں شامل ہو جائے تاہم ہم نے انکار کیا کیونکہ ایان مکرجی نے کہا کہ کوئی بھی اداکار اس گروپ میں شامل نہیں ہوگا، اس لیے کہ ہم ان کی فلموں پر رائے دیتے ہیں اور ہماری رائے مزاحیہ ہوتی ہیں۔‘
خیال رہے کہ 14 اپریل کو رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بند چکے ہیں۔ دونوں ایان مکرجی کی نئی فلم میں نظر آئیں گے۔

شیئر: