Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نقلی‘ آب زم زم، عمرہ زائرین کی بس الٹ گئی، آوارہ کتوں کے حملے سمیت گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی اہم خبریں

چھاپے میں ’نقلی‘ آب زم زم کے 250 کین ضبط کیے گئے (فوٹو: اردو نیوز)
ہفتہ رفتہ کے دوران مملکت میں مختلف واقعات ہوئے جن کی خبریں اردو نیوز نے شائع کیں۔ ان میں سے چند اہم خبریں درج ذیل ہیں۔

اس سال پاکستان اور دیگر ملکوں کے لیے حج کوٹہ کتنا ہے؟

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال تمام ممالک کے لیے حج کوٹے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ اس سال پاکستان سے 81 ہزار 132 عازمین پر آئیں گے۔ 
مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

رمضان سیاحوں کے لیے سعودی عرب کی بھرپور ثقافت دیکھنے کا موقع

دو برسوں میں پہلی بار غیر ملکی سیاحوں کو رمضان کے مہینے میں سعودی عرب کی بھرپور ثقافت کو دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔
مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

قطیف میں خاندان کے چار افراد کو آگ لگا کر مارنے میں ملوث شہری گرفتار

سعودی عرب میں الشرقیہ پولیس نے کہا ہے کہ’ القطیف کمشنری میں ایک خاندان کے 4 افراد کو آگ لگا کر ہلاک کرنے والے مقامی شہری کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

مدینہ منورہ ھجرہ روڈ پر مسافر بس الٹ گئی، 8 ہلاک، کئی زخمی 

سعودی عرب میں مدینہ منورہ میں ھجرہ شاہراہ پر بس الٹنے سے 8 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے بعض شدید زخمی ہیں۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

مملکت میں قیدیوں کے اہل خانہ کی سپورٹ کے لیے سائیکل ریلی

سعودی عرب میں بنیشنل کمیٹی برائے بہبود قیدیوں اور ان کے اہل خانہ( تراحم) اور مائی سائیکل ایسوسی ایشن نے 20 اپریل کو قیدیوں کے اہل خانہ  کی سپورٹ کے لیے رقم اکٹھا کرنے کے لیے ملک گیر ’سائیکلنگ ریلی‘ کا آغاز کیا ہے۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

قطیف ریجن کے ایک مکان  میں ہولناک آتشزدگی ، 4 افراد ہلاک

سعودی عرب کے قطیف ریجن کے ایک گھرمیں ہولناک آتشزدگی سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کو شک ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ مجرمانہ فعل کا نتیجہ ہے۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

پالتو جانوروں کے لیے موبائل سروس، ’میں نے شوق کو پیشہ بنا لیا

سعودی شہری نائف العساف نے ریاض میں پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے موبائل سروس شروع کی ہے۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

مکہ میں ’نقلی‘ زم زم فروخت کرنے والی دکان سیل

مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے انسپکٹرز نے  ریستورانوں، غذائی اشیا فروخت کرنے والی دکانوں اور جنرل سٹورز پر چھاپے مار کر  نقلی آب زم زم کے  250 کین  ضبط کرلیے۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

جدہ: رقم منتقل کرنےوالی وین کو لوٹنے والا غیر ملکی گرفتار

 جدہ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ رقم منتقل کرنے والی کمپنی کے اہلکار سے 3 لاکھ 40 ہزار ریال لوٹ کرفرار ہونے والےغیرملکی کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ 

مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

کورونا مثبت کیسز میں کمی ، صحتیابی میں اضافہ

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعرات کو مختلف ریجنز میں کورونا وائرس کے مزید 130 کیسزریکارڈ ہوئے جبکہ ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

مملکت میں منشیات سمگلنگ کی کئی کوششیں ناکام، 120 افراد گرفتار

سعودی عرب میں سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا ہے کہ’ مملکت کے مختلف علاقوں میں 2  ٹن سے زیادہ حشیش اور دیگر نشہ آور اشیا کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہیں‘۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

مقابلہ حسن قرات اور اذان: کامیاب افراد میں 12 ملین ریال کے انعامات تقسیم

سعودی محکمہ تفریحات کےسربراہ ترکی آل الشیخ نے حسن قرات اور اذان کے مقابلوں میں اول آنے والوں کو انعامات دیے ہیں۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

سعودی عرب میں آوارہ کتوں کے حملے میں دو سالہ بچہ شدید زخمی

سعودی عرب کی الخفجی کمشنری میں دو سالہ بچہ آوارہ کتوں کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

پہاڑی شگاف میں پھنسے سعودی نوجوان کو نکال لیا گیا

سعودی عرب کے ریجن تبوک میں شہری دفاع  کی امدادی ٹیموں نے الوجہ کمشنری میں چٹان کے شگاف میں پھنس جانے والے مقامی نوجوان کو بحفاظت نکال لیا ہے۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

مملکت کے مختلف علاقوں میں گداگروں کے خلاف مہم تیز

سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز نے مملکت کے مختلف علاقوں میں گداگروں کے  خلاف مہم تیز کردی ہے۔ 

مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

سوشل میڈیا پر اشتہارات کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے والا گرفتار 

سعودی عرب میں ریاض پولیس نے سوشل میڈیا اشتہارات کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین کو دھوکہ دینے والے مقامی شہری کو گرفتارکیا ہے۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

شیئر: