Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہلال الاحمر کو مکہ ریجن میں 11 ہزار 414 امدادی کالز موصول

ہلال الاحمرکے یونٹس نے فوری امدادی کاررائیاں کی ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی ہلال الاحمر مکہ ریجن کے ڈائریکٹر برائے فنی امور حسن نافع نے کہا ہے کہ ’ریجنل ہلال الاحمر کو گزشتہ دنوں 11 ہزار 414 امدادی کالز موصول ہوئی ہیں‘۔ 
سبق نیوز کے مطابق موصول ہونے والی امدادی کالز میں 10 ہزار 154 مریضوں جبکہ 1320 حادثات کے حوالے سے تھیں جن پر ہلال الاحمرکے یونٹس نے فوری امدادی کاررائیاں کی ہیں۔ 
ریجنل ڈائریکٹرنے الاخباریہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’ مسجد الحرام کے34  مختلف مقامات پرطبی امدادی یونٹس موجود رہتے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طورپرمتاثرین کو امداد مہیا کی جاسکے‘۔ 
ہنگامی حالت سے نمٹنے کے حوالے سے حسن نافع نے بتایا کہ’ ایمرجنسی یونٹس کو جدید طبی آلات فراہم کیے گئے ہیں‘۔
ہنگامی یونٹس میںاعلی تربیت یافتہ 450 طبی اہلکار اور ڈاکٹرز موجود ہیں جو عمرہ زائرین اور نماز کے لیے آنے والوں کوکسی بھی ہنگامی نوعیت کے پیش آنے پرانہیں طبی امداد فراہم کرنے کےعلاوہ ضرورت پڑنے پر فوری طور پر ہسپتال منتقل کرتے ہیں۔ 

شیئر: