Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں عید پر کن چار عرب ملکوں کا فضائی سفر مہنگا؟

30 اپریل سے 7 مئی کے دوران رش زیادہ ہے (فوٹو: البیان)
متحدہ عرب امارات میں فضائی ٹکٹ ایک سو11 فیصد تک مہنگے ہوگئے ہیں۔ سب سے زیادہ فضائی مسافروں کا تعلق 4 عرب ممالک سے ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق امارات سے چار عرب ملکوں کے لیے براہ راست چلنے والی  پروازوں سے سفر کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ بڑھی ہوئی ہے۔ عیدالفطر آئندہ ہفتے ہے۔ اس مناسبت سے عرب شہری اپنے ملکوں میں عید کرنے کے لیے سفر کر رہے ہیں۔ 
ٹریولنگ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ مصر، اردن، شام اور لبنان کی پروازوں پر زبردست رش ہے۔ 
سیاحت کے لیے جانے والوں کی تعداد بھی اچھی خاصی ہے۔ امارات سے مصر، اردن، شام اور لبنان کے لیے براہ راست پروازیں ہیں۔ ان سے سفر کرنے والوں کی طلب سو فیصد کی حد عبور کر گئی ہے۔ 30 اپریل سے 7 مئی کے دوران سفر کرنے والوں کا رش بہت زیادہ ہے۔ 
امارات سے قاہرہ کے لیے عید الفطر پر فضائی ٹکٹ چار ہزار درہم کے لگ بھگ ہے جبکہ اپریل کے پہلے ہفتے میں اس روٹ کا ٹکٹ دو ہزار درہم تھا، اس میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بیروت کا ٹکٹ عید الفطر پر 3800 درہم میں دستیاب ہے اس سے قبل 1800 درہم میں تھا۔ ایک سو 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 
اردنی دارالحکومت عمان کا ٹکٹ 2900 درہم ہے۔ اس سے قبل  1900 درہم ٹکٹ کی قیمت تھی۔53 فیصد اضافہ  دیکھنے میں آیا ہے۔ مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ کا ٹکٹ 3400 درہم میں دستیاب ہے۔ ہے اس سے قبل اس کے نرخ 1800 درہم تھے۔ قیمت میں 89 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں
 

 

 

 

شیئر: