Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

ڈالر کی نئی قیمت 185.87 روپے ہے۔ (فوٹو: ایس بی پی)
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں جمعرات کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 42 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 185.87روپے ہوگئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں 28 اپریل کو سعودی ریال کی قدر 49.55 روپے، اماراتی درہم 50.60، کویتی دینار 606.18، عمانی ریال 482.75، بحرینی دینار 492.99 اور برطانوی پاؤنڈ 233.47 روپے کا رہا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 185.5 اور قیمت فروخت 186.5، سعودی ریال کی قیمت خرید 48.4 اور قیمت فروخت 48.9، اماراتی درہم کی قیمت خرید 49 اور قیمت فروخت 49.5 جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 237 روپے اور قیمت فروخت 240 روپے رہی۔

شیئر: