Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی: ٹریفک جرمانوں کی جلد ادائیگی پر رعایت 

ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے قسطوں میں ادا کیے جاسکتے ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارارت میں ابوظبی پولیس نے ٹریفک خلاف ورزی کی تاریخ سے دوماہ کے اندرجرمانے ادا کرانے پر35 فیصد اور ایک سال کے اندرجرمانے کی ادائیگی  پر 25 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی پولیس نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ’ ایک سال تک ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے قسطوں میں ادا کیے جاسکتے ہیں۔ اس کے لیے پانچ بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، ان میں ابوظبی بینک اول، ابوظبی اسلامی بینک، ابوظبی کمرشل بینک، الامارات اسلامی بینک اور المشرق بینک شامل ہیں‘۔
 ٹریفک جرمانوں کی قسطوں میں ادائیگی پر کسی ڈرائیور سے اضافی چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔ 
ابوظبی پولیس نے کہا ہے کہ’ جرمانے قسطوں میں ادا کرنےکے لیے کریڈٹ کارڈ منطور شدہ بینکوں کا ہونا چاہیے۔ ابوظبی پولیس ان بینکوں کے ساتھ تعاون کا معاہدہ کیے ہوئے ہے‘۔
ابوظبی پولیس کا کہنا ہے کہ’ قسط جمع کرنے کی تاریخ سے دو ہفتے کے اندر منظور شدہ بینکوں میں سے کسی ایک سے رابطہ کرکے بتا یا جائے کہ فلاں نے قسطوں میں جرمانے کی ادائیگی شروع کردی ہے‘۔
ابوظبی پولیس نے ڈیجیٹل چینلزاورابوظبی پولیس کے ماتحت سروس سینٹرز کے ذریعے بھی جرمانے ادا کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔

شیئر: