Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں اس سال پہلی مرتبہ کورونا کے نئے کیسز 200 سے کم

 متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 99 ہزار تک پہنچ گئی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 200 سے نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
وزارت صحت کے مطابق منگل 3 مئی کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 88 ہزار359 ٹیسٹ کیے گئے۔ 199 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 99 ہزار441 تک پہنچ گئی ہے‘۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 280 افراد صحت یاب ہوئے ہیں(فوٹو وام)

بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 280 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 83 ہزار160 ہوگئی ہے۔‘
’ گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار302  ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 3 ہزار 322 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 47 لاکھ 43 ہزار155 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

شیئر: