Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیوچر ایوی ایشن فورم، شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اہم مقرر ہوں گے

فورم ریاض میں 9 سے 11 مئی تک جاری رہے گا( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان ریاض میں منعقد ہونے والے افتتاحی فیوچرایوی ایشن فورم کے اہم مقررین میں سے ایک ہوں گے۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان 9 سے 11 مئی تک جاری رہنے والی تقریب کے شرکا سے خطاب کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والے اس فورم میں 120 سے زائد مقررین، دو ہزار سے زائد شرکا اور مختلف ممالک کے نمائندے شامل ہوں گے۔
سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ صالح بن ناصر الجاسر بھی فورم سے خطاب کریں گے۔
صالح بن ناصر الجاسر پہلے ہی اس تقریب کو ’عالمی ہوا بازی کے شعبے کے لیے ایک اہم لمحہ‘ کے طور پر بیان کر چکے ہیں۔
تجارتی شعبے سے تعلق رکھنے والے مقررین میں گلف ایئر کے ڈپٹی سی ای اوکیپٹن ولید عبدالحمید العلاوی، جدہ ایئرپورٹ کمپنی کے سی ای او ریان ترابزونی اور سعودی ایرو سپیس انجینئرنگ انڈسٹریز کے سی ای او کیپٹن فہد ایچ سنڈی بھی اس فورم میں شامل ہیں۔
انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کونسل کے صدر اور ایئرپورٹ کونسل انٹرنیشنل ورلڈ کے ڈائریکٹر جنرل لوئس فیلیپ بھی فورم سے خطاب کریں گے۔
سعودی عرب کےدومیگا پروجیکٹس کے نمائندے جن میں نیوم ایئر پورٹ اورائیر لائن کے سی ای او جان سیلڈن اور ریڈ سی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے پروجیکٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جوزف سٹریٹ فورڈ  بھی فورم سے خطاب کریں گے۔
فیوچر ایوی ایشن فورم ایک ایسے وقت میں منعقد کیا جا رہا ہے جب مملکت اپنے موجودہ قومی کیریئرز سعودیہ، فلائناس اور فلائیڈیل کی تکمیل کے لیے ایک نئی قومی ایئرلائن شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
سعودی ٹورازم بورڈ کے سی ای او فہد حمیدالدین نے پچھلے مہینے بتایا تھا کہ مملکت کو 2022 کی دوسری سہ ماہی میں اندرون ملک سیاحت میں 150 فیصد اضافے کی توقع ہے۔

شیئر: