Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 9 لاکھ سے متجاوز

 پچھلے چوبیس گھنٹے میں 191 نئے مریض سامنے آئے ہیں(فائل فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں 191 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ متاثرین کی کل تعداد 9 لاکھ 26 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق  سنیچر7 مئی کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 70 ہزار219 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 235 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 83 ہزار975 ہوگئی ہے۔‘
’ گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار302  ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 3 ہزار 462 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 47 لاکھ 49 ہزار855 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

شیئر: