Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے مصر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

دہشت گردی کے خلاف مصری مسلح افواج کے کردار کی ستائش کی گئی ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب نے مصر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں مغربی سینائی میں واٹر پمپنگ سٹیشنوں میں سے ایک کو نشانہ بنایا گیا۔
حملے میں مصری مسلح افواج کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ہر اس چیز جس سے مصر کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے مملکت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
بیان میں دہشت گردی اور تخریب کاری سے نمنٹے کے لیے مصری مسلح افواج کے کردارکی ستائش کی گئی ہے۔
وزارت خارجہ نے متاثر ہونے والے خاندانوں، مصر کی حکومت اور عوام سے افسوس اور زخمیوں کی جلد شفایابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ مصر میں دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کے دوران 11 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
عرب نیوز نے ٹوئٹر پر جاری مصری فوج کے ترجمان کے بیان کے حوالے سے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ’ نہرسویز کے مشرق میں ایک واٹرپمپنگ سٹیشن پر’ دہشت گرد حملے‘ کو ناکام بنانے کے دوران 11 سیکیورٹی ہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں‘۔
حملہ کس مقام پر ہوا اس کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
روئٹرز کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ’ سیکیورٹی اہلکار واٹرپمپنگ سٹیشن پر حملہ کرنے والے دہشت گرد گروپ کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے، مرنے والوں میں ایک افسر اور دس اہلکار ہیں‘۔
ترجمان نے بیان میں کہا کہ ’دہشت گردوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے، سینائی کے ایک الگ تھلگ علاقے میں انہیں محصور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘۔
حالیہ برسوں میں مصری سییکورٹی فورسز کے خلاف شدید حملوں میں سے ایک ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

شیئر: