Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور مصر کے درمیان تجارتی حجم 52 ارب ریال تک پہنچ گیا

دونوں ملکوں کے اجلاس کے ایجنڈے پر دستخط کیے ہیں( فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے کہا ہے کہ مصر کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے استحکام میں حائل ہر رکاوٹ حل کرنے کےلیے تبادلہ خیال کیا ہے۔  
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی مصری مشترکہ کمیشن کے17 ویں سیشن کے اجلاس کی سفارشات کا جائزہ لینے کےلیے ریاض میں دوروزہ اجلاس ہوا ہے۔

سعودی مصری مشترکہ کمیشن  کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو الاقتصادیہ)

مملکت کے وفد کی قیادت وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی اور مصری وفد کی قیادت وزیر تجارت و صںعت ڈاکٹر نیفین جامع نے کی۔ دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں کے اعلیٰ عہدیدار بھی اجلاس میں شریک رہے۔ 
ڈاکٹر ماجد القصبی نے اس موقع پر کہا کہ فریقین نے اقتصادی ، تجارتی ، زرعی ، سماجی اور صحت سمیت باقی تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کےلیے موثر سفارشات دی ہیں۔
اجلاس کے آخر میں ایجنڈے پر فریقین نے دستخط کیے۔ سعودی عرب اور مصر کے درمیان تجارتی لین دین کا حجم 2021 کے دوران 52 ارب ریال تک پہنچ گیا ہے۔ 

شیئر: